عمران خان کی خاطر اداروں اور جرنیلوں کو متنازع نہیں بننے دیں گے
- 05, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بیان دیا ہے کہ ہم اداروں اور جرنیلوں کو عمران خان کی وجہ سے متنازع نہیں بننے دیں گے۔
نیوز ٹوڈے : آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گزشتہ روز کی افواجِ پاکستان سے متعلق تقریر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : سابق صدر پاکستان نے بیان دیا کہ ساری قوم کو نظر آ رہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے، آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو ملکی اداروں سے دور لے کر جانا چاہتا ہے ۔
انہوں نےبیان دیا کہ ہمارے ہر سپاہی سے لے کر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبِ وطن ہے اور سب کی ترجیح ملک کی سالمیت ہے ۔
آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو کہ ہمارے ہوتے ہو ئے کبھی ممکن نہیں ہو سکتا ۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، اُن کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ شخص جلسوں میں اداروں کے خلاف تقریریں کر رہا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : عمران خان کے خلاف کون سے 4 کیسز ان کے سیاسی کیریئر کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں؟
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے