6ستمبر یوم دفاع،شہیدوں کی قربانیاں
- 06, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستا ن بھر میں یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، یاد رہے کہ چھ ستمبر 1965 جرات اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے کا دن ہے۔
نیوز ٹوڈے : اس دن پاکستان کی شیر دل افواج نے کئی گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، جبکہ بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانا پڑی،دوسری جانب پاکستان کے شہداء نے قربانیاں دے کر کئی مثالیں قائم کیں ۔
1965 ء میں بھارت نے بغیر کسی اعلان کے پاکستان پر حملہ داغ دیا اور پاکستان کے بارڈر پر اپنے ٹینکوں کے ذریعے حملہ کر دیا مگر افواج پاکستان نے دشمن کے ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا ۔
دوسری جانب ایم ایم عالم سے نور خان تک پاکستانی پائلٹس نے فضائی جنگ کی نئی تاریخ لکھی اور پاک سرزمین کے کئی جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ پاکستان کے لیے یہ دن تاریخ میں کسی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ،اس دن پاکستان کی افواج نے نہ صرف دشمن کا غرور خاک میں ملا یا بلکہ اس کو منہ کی کھانی پڑی۔
پاکستان کی افواج نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کو اپنی پہلی ترجیح سمجھ کر اس کا دفاع کیا ہے ،تاریخ میں اس کی بے شمار مثالیں بھی ہمیں ملتی ہیں ۔
مزید پڑ ھیں : شہباز حکومت کا عوام کے لیے بڑا ریلیف ، بجلی کے 300 یونٹ پر فیول ایڈجسمنٹ چارجز کی چھوٹ
تبصرے