حکومت کا بجلی کے بل میں ریڈیو پاکستان کی فیس کے طور پر 15 روپے بڑھانے کا اعلان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستانی عوام  پر پہلے ہی ٹیکسوں کے بوجھ ہیں تو دوسری جانب  ان پر  مزیدنئے ٹیکس عائد کیے  جارہے ہیں اور اب ٹی وی کے بعد ریڈیو لائسنس فیس بھی بجلی بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی تجویز  قبول ہو چکی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : ٹیکس کی  یہ رقم 15 روپے ماہانہ ہوگی لیکن یہاں بھی وہی سوال ہے کہ یہ لائسنس فیس ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کے لیے لی جائے گی لیکن کیا  پاکستان میں رہنے والا ہر شخص ریڈیو پاکستان سے مستفیض ہے بھی یا نہیں ؟

 

عوام کی جانب سے پی ٹی وی کے بارے میں بھییہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا ہر پاکستانی پی ٹی وی دیکھتا ہے؟ رپورٹ کے مطابق اگر کسی کو  ٹی وی دیکھنا ہے وہ کیبل والوں سے کیبل لگوانا ہے جس کی وہ فیس وصول کرتے ہیں اور ہر ماہ وہ دو سو سے پانچ سو روپے تک کیبل آپریٹرز کو دیتے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح  رفتہ رفتہ حکمران ہر چیز کا بل، ہر چیز کا ٹیکس بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کرنے لگیں گے اور بجلی کے بلوں کا معاملہ ایسا پیچیدہ ہے کہ پتا ہی نہیں چلتا کہ کس چیز کے کتنے پیسے وصول کیے جارہے ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ،فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ گئی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+