پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ بابر اعظم کی ایشیا کپ میں لمبی اننگز نہ ہونے کی وجہ سے رینکنگ میں تبدیلی متوقع ہے،۔

 

یاد رہے کہ بابر اعظم ایک ہزار سے زائد دنوں سے پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

 

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کےتین میچز میں 10، 9 اور 14 رنز بنائے ہیں، رپورٹس کے مطابق ان کی پوزیشن کو  پاکستانی بیٹر محمد رضوان اور بھارت کے سوریا کمار یادو سے خطرہ لاحق ہے ۔

 

واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم کے 810، محمد رضوان کے 796 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔

 

محمد رضوان اب تک ایشیا کپ کے 192 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔

 

نمبر ون پوزیشن کے لیے بابر اعظم، محمد رضوان اور سوریا کمار یادیو کے درمیان سخت مقابلہ   جاری ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : آئی سی سی کی نئی رینکنگ کا اعلان کل کیا جائے گا جس کے بعد نمایاں نتائج سامنے آ جائیں گے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ایشیاء کپ 2022: بدلہ پورا ہوا ،پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی،محمد نواز مین آف دی میچ قرار

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+