دبئی سے کراچی آنے والی پرواز میں 2 کروڑ کے سونے کی چوری، حکام کی کھوج جاری

بریکنگ نیوز ٹوڈے : دبئی سے کراچی آنے والی دبئی ایئر لائن کی پرواز میں 2 کروڑ روپے مالیت کا سونا چوری ہونے کی واردات ہو ئی ، اس واقع پر  پر متعلقہ اداروں کی جانب سے تفتیش شروع ہو چکی ہے ، مگر حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس  چوری کا  تا حال کو ئی سراغ نہیں لگایا گیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : نیوز  ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق دبئی سے 4 ستمبر کو4 بجے فلائی دبئی کی پرواز  کراچی پہنچی تو  ایک مسافر نے جہاز میں رکھے گئے سامان سے 1542 گرام سونا چوری ہونے کی نشاندہی کی ایئر لائن کے عملے کو فوری طور پر آگاہ کیا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ جہاز کے عملے نے طیارے کے دروازے بند رکھے اور فوری طور پر کراچی ایئر پورٹ کے سیکیورٹی حکام کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ  کر دیا تھا۔

 

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے جناح ٹرمینل پر طیارے کے تمام مسافروں اور ان کے سامان کی 100 فیصد اسکیننگ کی تاہم ان  میں سے کسی مسافر کے پاس سے سونا  نہیں ملا ۔

 

حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز کے عملے نے جہاز اور اس کے عملے کی بھی مکمل تلاشی لی مگر سونا برآمد نہیں ہو سکا ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت میں سنگدل والدین نے وقت پر کھانا نہ بنانے پر اپنی 12 سالہ بیٹی کا قتل کر دیا

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+