ایشیاء کپ 2022 سُپر فور : سری لنکا نے کانٹے دار مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے :   سری لنکا نے بھارت کو   سنسنی خیز مقابلے کے بعد  6 وکٹوں سے شکست دے دی،دوسری جانب اس شکست کے بعد بھارت کے ایشیاء کپ سے نکلنے  کے واضح امکانات پیدا ہو چکے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : سری لنکا نے پہلے ٹاس جیت کر بھارت کو  بلے بازی کی دعوت دی ،بھارت نے  میچ کا آغاز کیا تو شروع ہی میں دو بڑی وکٹیں گوانا پڑیں،کے ایل راہول اور ویرات کوہلی  مداحوں کو بغیر متاثر کیے پویلین لوٹ گئے ۔

 

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں اس سے قبل ہی کے ایل راہول کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں ،بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل سے ہمیں کافی اوپنرز مل  چکے ہیں ،لہِذا اگر کے ایل راہول پرفارم نہیں کر رہے تو   ٹیم مینجمنمٹ کو کسی اور کھلاڑی کو موقع دینا چاہیے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کے کپتان روہت شرما نے  72 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو ایک اچھا  ٹوٹل فراہم کیا ،تاہم سری لنکا کے اوپننگ بلے بازوں کی جانب سے ہی 97 رنز کی شراکت داری بنا ئی گئی  جو کہ ان کی جیت میں کلیدی کردار ثابت ہو ئی ۔

 

بھارت کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانات  کافی حد تک بڑھ چکے ہیں  مگر کچھ جذباتی مداح ابھی بھی یہ امید لگائے بیٹھے ہیں  کہ اگر  پاکستان سری لنکا اور افغانستان سے ہار گیا تو بھارت کو موقع مل جا ئے گا ۔

 

مزید پڑ ھیں :  پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+