کرکٹ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری،محمد رضوان کو فٹ قرار دے دیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستانی وکٹ کیپر اور اوپننگ  بیٹر محمد رضوان کی طبیعت سے متعلق رپورٹ سامنے آ گئی ہے ،ٹیم مینجمنٹ  کے  مطا بق  محمد رضوان افغانستان کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہونگے ۔

 

نیوز ٹوڈے : محمد رضوان نے  نے پاکستان کے شیڈول کے مطابق آئی سی سی گرائونڈ اکیڈمی میں کل شرکت نہیں کی بلکہ مینجمنٹ کی جانب سے ان کو آرام کروایا گیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : رپورٹس کے مطابق محمد رضوان  سے متعلق یہ بھی اطلاعات آئی ہیں کہ وہ کل افغانستان کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے بھی دستیاب ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر مینجمنٹ نے موقع دیا تو وہ اپنا بھرپور کھیل پیش کریں گے ۔

 

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کرنے والے محمد رضوان وکٹ کیپنگ کے دوران پٹھوں میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے تھے،ان  کی تکلیف کا اندازہ  میچ کے دوران ہی لگایا جا سکتا تھا ۔

 

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے پہلے میچ میں محمد رضوان نے 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر  فتح پاکستان کے نام کی ۔

 

مزید پڑ ھیں : ایشیاء کپ 2022 سُپر فور : سری لنکا نے کانٹے دار مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+