بابر اعظم کا راج ختم ،محمد رضوان آئی سی سی T20 رینکنگ میں نمبر ون بیٹر بن گئے

بریکنگ نیوز ٹوڈے :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی پہلی پوزیشن پر سے راج ختم ہو چکا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں محمد رضوان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین بن  چکے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ قومی کپتان بابر اعظم رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد  دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : بابر اعظم  ایک ہزار سے زائد دنوں تک نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر رہے ہیں ۔


واضح رہے کہ ایشیا کپ کی تین اننگز میں بڑا اسکور نہ کرنے پر بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 810 سے 794 ہو گئے تھے ۔

 

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں اب تک تین میچز میں صرف  10، 9 اور 14 رنز ہی  بنائے ہیں۔

 

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر آ گئے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادو تنزلی کے بعد  چوتھے نمبر چلے گئے ہیں۔

 

ایشیاء کپ 2022 ء میں قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان اب تک ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر  ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : کرکٹ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری،محمد رضوان کو فٹ قرار دے دیا گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+