ایشیاء کپ 2022ء: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ،پاکستان نے افغانستان کو شکست دے  کر نا صرف فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا بلکہ افغانستان اور بھارت دونوں کو فائنل  سے باہر کر دیا ہے ۔ 

نیوز ٹوڈے : پاکستان کو اس میچ میں فتح اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا جو نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر  عبور کر لیا ۔

 

واضح رہے  کہ 130 کے ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹرز اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے  جس کی وجہ سے پاکستان  کا مڈل آرڈر بھی  ڈگمگا گیا ،مگر خوش آئند بات یہ تھی کہ ٹیل نے آ کر بھی پاکستان کو  میچ جتوا دیا ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ اننگز شروع ہوتے ہی بابر اعظم پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے تو فخر زمان  بھی صرف 5 رنز  بنا کر رن آئوٹ ہو گئے ، جبکہ محمد رضوان نے 20 رنز بنائے۔ 

 

میچ افغانستان کے ہاتھ میں جانا شروع ہوا تو ایسے میں شاداب خان نے 26 گیندوں پر 36 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے لیے جیت کی امیدیں روشن کیں ۔

 

اختتام پر جب قومی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لیے 11 رنز چاہیے تھے تب ٹیل اینڈر نسیم شاہ نے دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پاکستان ٹیم کو جیت دلوا دی ۔

 

مزید پڑ ھیں : بابر اعظم کا راج ختم ،محمد رضوان آئی سی سی T20 رینکنگ میں نمبر ون بیٹر بن گئے

 

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+