میانداد اورآفریدی کے بعد اب نسیم شاہ نے بھی تاریخ رقم کر دی،دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر فتح اپنے نام کر لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  ایشیاء کپ 2022 میں  پاکستان اور افغانستان کے درمیان  سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جس کے بعد پاکستان نے نا قابل شکست کارکردگی دکھاتے ہو ئے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی دی ۔

 

نیوز ٹوڈے :  ایک بار پھر پا کستان کی بلے بازی شروع  ہو ئی تو قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فیل ہو گئے جس سے مڈل آرڈر پر کافی پریشر آ گیا تاہم شاداب خان نے آکر ٹیم کو  مشکلات سے نکالا مگر وہ بھی ایک خراب شا ٹ  مار کر پویلین لو ٹ  گئے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ماضی میں جاوید میانداد اور شاہد خان آ فریدی   ایشیاء کپ میں  آخری موقع  پر چھکے لگا کر ٹیم کو میچ جتوا چکے ہیں،مگر پاکستان کے تیز گیند بار نسیم شاہ نے بھی اب اپنا نام ان دو کھلاڑیوں کے ساتھ جو ڑ لیا ہے ۔

 

پاکستان کو آخری اوور میں  11 رنز درکار تھے اور کریز پر نسیم شاہ موجود تھے ، نسیم شاہ نے  قابلیت اور دلیری دکھاتے ہو ئے پہلا چھکا مارا تو پاکستان کو جیت کی امید واپس آ ئی ،اس کے بعد اگلی گیند کرا ئی گئی تو نسیم شاہ نے ایک اور چھکا لگا کر  جیت پاکستان کا مقد ر بنا دی ۔

 

یاد رہے کہ نسیم  شاہ  آخری وکٹ پر کھڑے رہ کر پاکستان کو میچ جتوا چکے ہیں۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قومی بیٹر آصف علی اور افغانستان کے گیند باز کے درمیان ہلکی پھلکی جھڑپ دیکھنے میں آ ئی تاہم دونوں   ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آ  کر ماحول کو سازگار بنایا ۔

 

سوشل میڈیا پر  بھی اس واقع سے متلعق مختلف   تبصروں کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

 

مزید  پڑ ھیں : ایشیاء کپ 2022ء: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+