پاکستان کا قرض 50 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا
- 08, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کا قرض 50 ہزار 503 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے تو دوسری جانب ملک کی معیشت زبوحالی کا شکار ہے ۔
نیوز ٹوڈے : اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کا قرض جولائی 2021 سے جولائی 2022 کے دوران 27 فیصد بڑھا، حکومت کا مقامی قرض 31 ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض 16 فیصد بڑھا ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : مرکزی بینک کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض 19 ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں ملک کا بیرونی قرض 49 فیصد بڑھا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے حال ہی میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کی پہلی قسط پاکستان کو موصول بھی ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی عوام اس وقت مہنگائی کے شدید بحران سے دو چار ہے جس کے باعث لوگوں کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،پٹرول ، توانائی اور کھانے پینے کی اشیاء میں ہوشربا اضافے کے بعد عوام بد حواس ہو چکی ہے ۔
مزید پڑ ھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا
تبصرے