ایشیا ء کپ 2022ء: انتظار کی گھڑیاں ختم ،ویرات کوہلی کی تین سال بعد سنچری،افغانستان کو 101 رنز سے شکست
- 09, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کے مداحوں کا انتظار بلآخر ختم ہوگیا، واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے تین سال بعد پہلی مرتبہ سنچری اسکور کر دی ہے ۔
نیوز ٹوڈے : ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کیریئر کی پہلی سنچری بنائی ہے جس پر پوری دنیا سے لوگ ان کو داد دے رہے ہیں ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : سابق بھارتی کپتان نے سنچری مکمل کرنے کے لیے 53 گیندوں پر 11 چوکوں اور چار چھکوں کا استعمال کیا ،بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی ایک طویل عرصے کے بعد ان کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے آخری مرتبہ 23 نومبر 2019 کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی،جس کے بعد وہ آئوٹ آف فارم ہو گئے اور تین سال تک تنقید کی زد میں رہے ، تاہم انہوں نے اب اپنے مخالفین کے منہ بند کر دیے ہیں ۔
مزید پڑ ھیں : میانداد اورآفریدی کے بعد اب نسیم شاہ نے بھی تاریخ رقم کر دی،دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر فتح اپنے نام کر لی
تبصرے