نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والا اپنا بلا نیلام کرنے کا اعلان کر دیا
- 09, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے :پاکستان کرکٹ ٹیم کےتیز گیند باز نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف دو چھکے مار کر ٹیم کی جیت میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے اپنے بلے کو نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی جس میں نسیم شاہ نے اہم کردار ادا کیا تھا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : پاکستان کو اس میچ میں فتح اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا تھا، جو نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پورا کیا اور فتح پاکستان کے نام کی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے بلے کی نیلامی سے متعلق فیصلہ عوام کو سنا دیا ۔
محمد حسنین نے اپنے پیغام میں کہا کہ نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے جس بلے سے چھکے لگائے تھے وہ میرا بلا ہے اور میں نے اسے نسیم شاہ کو گفٹ کردیا ہے۔
مزید پڑ ھیں : ایشیا ء کپ 2022ء: انتظار کی گھڑیاں ختم ،ویرات کوہلی کی تین سال بعد سنچری،افغانستان کو 101 رنز سے شکست
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے