اشیاء کپ فائنل میں ہار کے بعد دبئی اسٹیڈیم کے باہر بھارتی صحافی کے سوال پر رمیز راجہ برہم

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سری لنکا نے ایشاء کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کو ایک طرفہ موابلے کے بعد شکست دے دی ،یاد  رہے کہ پاکستان کی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر لڑکھڑا گئی ۔

 

نیوز ٹوڈے : ایشیا کپ کا فائنل ہارنے کے بعد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ اور بھارتی صحافی میں  میں ایک گفتگو ہو ئی جس کے باعث رمیز راجہ صحافی پر برس پڑ ے ۔

 

واضح رہے کہ رمیز راجہ بھارتی صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے اور کہا کہ آپ لوگ پاکستان کی شکست پر تو بہت خوش ہوں گے۔

 

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے پوزیشن کمزور ہوئی،انہوں نےکہا کہ بری فیلڈنگ اور  بیٹنگ میں مومینٹم نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : رمیز راجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ جیت ہار ہوتی ہے، ہمارے بیٹرز کو چاہیے کہ اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلیں ، انہوں نے کہا کہ  ہمیں ایک اچھی ٹیم مل چکی ہے جس کو ہم مارکیٹ کر سکتے ہیں ۔

 

یاد رہے کہ انہوں نے بیان میں کہا کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی اہل ہے اور انشااللہ ہمارا اگلا ہدف ورلڈ کپ ہی ہے ۔

 

دوسری  جانب سری لنکا نے  171 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر لگا کر  نہ صرف عمدہ بولنگ بلکہ  بہترین فیلڈنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔سری لنکا اس سال ایشیا ء کپ جیتنے کے بعد چھٹی بار  ایشیئن شیمپیئن بن  گئی ہے ۔


مزید پڑ ھیں : نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والا اپنا بلا نیلام کرنے کا اعلان کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+