امریکا نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  امریکا   نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے  لیے  مزید 2 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا ہے ،واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ  کی جانب سے 2 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : امریکا کی  رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے ہیوسٹن میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد امریکی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کردیا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ  کی جانب سے اس مسئلے پر سوچ بچار کی گئی جس کے نتیجے میں 2 کروڑ ڈالر  امداد کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : شیلا جیکس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ حکام کو آگاہی کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے اور جلد ہی پاکستان کو یہ رقم وصول ہو جا ئے گی ۔

 

واضح رہے کہ پاکستا ن کو سیلاب کے باعث تباہ کاریوں کا سامنا ہے جبکہ کئی لوگ اس سیلاب کی بدولت ہلاک ہو چکے ہیں ،  نیوز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اب تک 1300 سے زائد افراد  سیلاب کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : انتہا پسند بھارتیوں نے میچ ہارنے پر 'ارشدیپ سنگھ 'کو خالصتانی قرار دے دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+