نائن الیون، ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملوں کو 21 برس بیت گئے،جو بائیڈن کا امریکی قوم سے اظہارِ یکجہتی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر ہونے والے  حملوں کو آج  21 برس بیت چکے ہیں ،21سال پہلے  11 ستمبر  کا سورج امریکی عوام کیلئے مصیبت  بن کر طلوع ہوا، ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں طیارے ٹکرانے سے تقریبا 3000 افراد  جاں بحق ہو ئے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گیارہ ستمبر 2001 کو امریکہ کے چار مسافر طیارے ہائی جیک کرلیے گئے، دہشتگردوں نے دو طیارے یکے بعد دیگرے نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے ٹکرا دیئے، جس کے نتیجے میں  دنیا کی بلند و بالا عمارت دیکھتے ہی دیکھتے  زمین دوز ہو گئی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :واضح رہے کہ تیسرا ہائی جیک طیارہ امریکی محکمہ دفاع کی عمارت پینٹاگون سے ٹکرایا جبکہ چوتھا پنسلوینیا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوا۔

 

یاد رہے کہ امریکی تاریخ کے اس خونی ترین حملے میں 17 ہائی جیکرز سمیت 2996 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ زخمیوں کی تعداد چھ ہزار سے زائد تھی۔

 

دوسری جانب  امریکی معیشت کو بھی 10 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

 

امریکا نے حملوں کا الزام القاعدہ اور اس کے سربراہ اسامہ بن لادن پر عائد کیا جس کی تلاش میں ایک ماہ بعد ہی افغان سرزمین پر میزائلوں کی برسات کردی گئی، بدلے کی آگ سے شروع ہونے والی اس جنگ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ قرار دیا گیا جس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

 

مزید پڑ ھیں : 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن!

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+