پی ڈی ایم کا وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق
- 13, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پنجاب میں تبدیلی کے لئے حکمران اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بھی متفق ہو چکے ہیں ، نوازشریف ، زرداری اور چودھری شجاعت کی طرف سے بھی اس آپشن پر اتفاق کا اظہار کیا گیا ہے
نیوز ٹوڈے : رواں ہفتے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونے کا امکان ہے ، مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی اکثریت کے روابط کے بعد حکمران اتحاد کے قائدین نے باہمی مشاورت میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ بدلتے سیاسی حالات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اسمبلی کو توڑنے کے آئینی آپشن کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : پی ڈی ایم نے اپنا دو ٹوک مئوقف دیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی جائے۔
نیوز ٹوڈے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار کر کے حکمران اتحاد کے قائدین کو ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ میاں نواز شریف،آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت حسین کی طرف سے اس آئینی آپشن کے استعمال پر آمادگی کا اظہار کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑ ھیں : عمران خان کی خاطر اداروں اور جرنیلوں کو متنازع نہیں بننے دیں گے
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے