آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے عطیات کی اپیل

بریکنگ نیوزٹوڈے : پاکستانی نژاد آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عطیات کی مہم شروع کردی ہے تاکہ آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ پوردی دنیا سے لوگ پاکستانیوں کی مدد کر سکیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ  آسٹریلوی کرکٹر نے پیر کو سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہنگامی صورتحال میں سیلاب سے متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آگے بڑھ کر مدد کریں ۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں اب تک 1300سے زائد افرادہلاک ہو چکے ہیں  ،ان میں بچے ، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں ۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ بہت سے خاندانوں کی زندگیاں ہمیشہ کے لئے بدل گئی ہیں بے شمار ایسے ہیں جو اپنے گھر دوبارہ کبھی تعمیر نہیں کر سکیں گے اگر ہو سکے تو ان کے لئے عطیہ کریں جہاں تک ممکن ہو سکے۔

 

اسی دوران  آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے عثمان خواجہ کے ٹویٹ کے جواب میں لوگوں سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے یونیسیف کی امدادی سرگرمیوں میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

 

مزید پڑ ھیں  : امریکا نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+