کینیڈا نے پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مزید 25 ملین ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  وزیر اعظمکینیڈا نے پاکستان کو  سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مزید ڈھائی کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے ،کینیڈا کی جانب سے سیلاب زدگان  کو مجموعی امداد 30 ملین ڈالر ہوگئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری اشیا کی مد میں مزید 25 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ حال ہی میں کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 5 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ کردیا ہے جس کے مجموعی امداد 30 ملیں ڈالر ہوگئی ہے ۔

 

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ پاکستان نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جس پر کینیڈا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی عوام کی مدد جاری رکھے گا ۔

 

پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد میں اضافے کا فیصلہ کینیڈا کی حکومت نے اپنے وزیر ہرجیت سجن کے دورۂ پاکستان کے بعد کیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : کینیڈا کے وزیر ہرجیت سجن کیجانب سے بیان جاری کیا گیا کہ ان کا ملک سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو نہیں بھول سکتا خاص طور پر خواتین، جو غیر معمولی  طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ ہم اس سانحے سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنے کے دوسرے طریقوں پر بھی غور کر رہے ہیں اور جلد ہی پاکستان کو اس منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا جا ئے گا ۔

 

مزید پڑھیں : امریکی ریاست ہیوسٹن میں پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ کی مہم جاری

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+