وزیر اعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ چارلس سوئم سے ملاقات

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے  شاہ چارلس سوئم سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کی جہاں انہوں نے ملکہ الزبتھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

 

نیوز ٹوڈے :  وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی شاہ سے ملاقات میں  بیان دیا کہ ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ ممالک کے شہریوں کے لیے تحریک  اور  مستقبل  میں آگے بڑھنے کے لیے جستجو کی ایک مثال تھیں۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی ملکہ کے پاکستان کے دو دوروں کے ساتھ خوب صورت یادیں وابستہ ہیں، انہوں نے کہا کہ برطانوی اور پاکستانی قوم کے درمیان محبت کا رشتہ وقتاً فوقتاً مزید گہرا ہوا  ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب وزیراعظم نے شاہ چارلس کو تخت نشینی پر مبارک باد بھی دی اور کہا کہ امید ہے شاہ چارلس دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی والدہ کے اصولوں کو یقینی بنائیں گے ۔

 

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ چارلس کی جلد آمد اور استقبال کے منتظر ہیں۔

 

یاد  رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی اور مدد پر شاہ چارلس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

مزید پڑ ھیں : کینیڈا نے پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مزید 25 ملین ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+