'دی سمپسنز' کارٹون میں ملک الزبتھ دوم کی موت کا انکشاف
- 19, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : 1989میں پیش کیے جانے والے ’دی سمپسنز‘ کارٹون سیریز کو ایک بہت ہی مشہور اور مزاحیہ کامیڈی سیریز سمجھا جاتا ہے جس کو اپنے وقت پر لاکھوں لوگوں نے دیکھا ہوا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : اس سیریز میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مزاح سے بھرپور مناظر پیش کیے گئے لیکن آج اس سیریز کی وجہ اہمیت و مقبولیت اس کے مذاق نہیں بلکہ اس میں ہونے والے واقعات کا موجودہ دور میں رونما ہونا ہے، ایک سے زائد مرتبہ اس سیریز میں کی گئِ پیشگوئی درست ثابت ہو چکی ہے ۔
’خیال رہے کہ دی سمپسنز‘ کی ایک قسط میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال سے ملتی جلتی کیفیت بھی پیش کی گئی تھی۔
دوسری جانب 1996 میں ’دی سمپسنز‘ کی ایک قسط میں کیپٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بولنے کا منظر پیش کیا گیا تھا۔
اس سیریز سے متعلق یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ 1993 میں اس کارٹون نے کورونا وائرس وبا کی بھی پیش گوئی کی تھی اور بیروت دھماکے کے متعلق بھی ایسا ہی دعویٰ سامنے آیا تھا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ اس کارٹون سے کئی سوشل میڈیا صارفین تشویش کا شکار ہیں اور بہت سے لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔
مزید پڑ ھیں : ولاد میر پیوٹن کی روسی خواتین کے لیے انوکھی پیشکش
تبصرے