نواز اور شہباز ملاقات : الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونگے ،دبائو میں کوئی فیصلہ نہیں ہو گا ،اتحادیوں کا بھی اتفاق
- 19, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لندن میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں سیاسی اور معاشی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ۔
نیوز ٹوڈے :نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اتفاق ہوا کہ کسی کا دباؤ قبول نہیں، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے۔
اس ملاقات میں اتحادیوں کیساتھ ملکر ملک کو مشکلات سے نکالنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
جبکہ دوسری جانب نئے آرمی چیف کی تقرری اور پنجاب حکومت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے بتایا کہ اتحادی حکومت مدت پوری کریگی، مگر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری تمام توجہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور معیشت کی بہتزی پر مرکوز ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، سلمان شہباز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی حکومتیں اور سرکاری ادارے کام کر رہے ہیں ، سیلاب متاثرین کیلئے 30 ارب روپے مختص کیے ہیں اورہر متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپے دے رہے ہیں، کوشش ہے سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا ئے ۔
مزید پڑ ھیں : پی ڈی ایم کا وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق
تبصرے