مہنگائی سےتنگ عوام پر حکومت نے ایک اور بم گرا دیا، پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے کا اضافہ
- 21, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : حکومت کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کر دیا گیا ہے ، اس اضافےکے بعد پیٹرول فی لیٹر 1 روپیہ 45 پیسے مہنگا ہو چکا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر مختص کی گئی ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : وزارت خزانہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے اور اسے 245 روپے 43 پیسے کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو چکی ہے ۔
دوسری جانب لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔
وزارت خزانہ کے حکم کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا ۔
مزید پڑ ھیں : روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پھر گرواٹ جاری ، امریکی ڈالر 238 روپے کا ہو گیا
تبصرے