ٹرانسجینڈر ایکٹ : تحریک لبیک نےٹرانسجینڈر بل کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان بھر میں اس وقت ٹرانسجینڈر ایکٹ کا بل زیر بحث ہے جس  پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے مختلف قسم  کے تبصروں کے ساتھ تنقید کی جا رہی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان  قومی اسمبلی کے اجلاس میں  ٹرانسجینڈر ایکٹ پیش کیا گیا اور واضح اکثریت کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے اس ایکٹ کا بل منظور کر دیا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :  اس واقع  پر مذہبی جماعت  اور طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے اس  اقدام کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں  مغربی ممالک کے کلچر کو اپنا کر اپنی  روایات نہیں بھولنی چاہیے۔

 

خیال رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے  چیئر مین علامہ سعد رضوی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں اس ایکٹ کے خلاف قرار داد اور ہائی کورٹ میں  درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

 

دوسری جانب  میڈیا پر قیاس  آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس ایکٹ کو منظور کروانے میں تینوں بڑی سیاسی جماعتیں شامل ہیں ، جس میں پاکستان تحریک انصاف ،پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی شامل ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے تمام مقدمے ختم کر دیے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+