عمران خان نے حقیقی آزادی کی تحریک ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے  : تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم  عمران خان نے ہفتے سے حقیقی آزادی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کال دوں تو قوم کے ساتھ وکلاء نے بھی ملک کی حقیقی آزادی کے لئے میرے ساتھ نکلنا ہے،انہوں نے کہا کہ  معیشت کے حالات اب نازک موڑ  پر پہنچ چکے ہیں ۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : عمران خان نے خطاب میں کہا کہ ملک چوروں کے چنگل میں پھنسا ہو اہے، یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ یہ جیت نہیں سکتے۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کوشش میں ہے کہ  کرسی پکڑ لیں ملک  کا بیشک دیوالیہ نکل جا ئے ،پی ڈی ایم حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

 

دریں اثناء عمران خان نے کہا کہ اب  پاکستان کی عوام کو زیادہ دیر تک دھوکے میں نہیں رکھ سکتے ، ان لوگوں کو اپنی چوری کا حساب دینا ہو  گا ، عمران خان نے کہا کہ ملک کے اثاثے بیچ بیچ کر اپنی دولت بنائی گئی اور غریب عوام کا بیڑا غرق کر دیا گیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : نواز اور شہباز ملاقات : الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونگے ،دبائو میں کوئی فیصلہ نہیں ہو گا ،اتحادیوں کا بھی اتفاق

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+