کراچی یونیورسٹی کے طلبہ نے سیلاب سے محفوظ رہنے والے مکانات کا ماڈل پیش کردیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کراچی یونیورسٹی کے طلبہ نے مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے والے مکانات کا ماڈل پیش کردیا،ان کی دریافت  کے مطابق ایسے مکاناے کو سیلاب آنےسے کو ئی خطرہ نہیں در پیش ہو گا ۔

 

نیوز ٹوڈے  :  جامعہ کراچی کے طالب علموں نے مستقبل میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کے لیے گھروں کی تعمیر کا کم خرچ، پائیدار اور قابلِ حرکت گھروں کا  ایک  خوبصورت ماڈل پیش  کیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : گھروں میں تعمیر کے لئے بانس، چٹائی، کیچڑ، دوبارہ قابلِ استعمال پلاسٹک کی بوتلوں اور ٹائرز وغیرہ کا استعمال کیا گیا ۔

 

رپورٹس کے مطابق ایک گھر  کی تعمیراتی سامان کی لاگت 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک آئے گی۔

 

گھروں کی خاص بات ہے یہ ہے اگر پانی کے بہاؤ سے نقصان پہنچنے یا بہہ جانے کا اندیشہ ہو تو کم وزن ہونے کی وجہ سے انہیں با آسانی اسے کسی دوسری جگہ منتقل بھی کیا جاسکے گا ۔

 

اس کے علاوہ گھر میں موجود ضروری سامان بھی اس میں محفوظ کیا جا سکے گا۔

 

یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان  میں اونچے درجے کا سیلاب آیا جس  کے باعث ملک بھر میں بہت سی  مشکلات پیدا ہوئیں اور عوام نے نقل مکانی شروع کر دی ،  میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب کے باعث  کروڑوں لوگ بے گھر ہو گئے ۔

 

مزید پڑ ھیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+