جاپانی کمپنی نےاُڑنے والی بائیک ایجاد کر دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : جاپان کی ایک  کمپنی  نے اُڑنے والی بائیک ایجاد کر دی ہے ، تیارکردہ اڑنے والی بائیک آئندہ سال مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہو جا ئے گی ۔

 

نیوز ٹوڈے : ہوور بائیک ایک جاپانی اسٹارٹ اپ ایرونز ٹیکنالوجی کا نمونہ  ہے جو چالیس منٹ تک فضا میں اڑسکتی ہے۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : ہوور بائیک کی زیادہ سے زیادہ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، یاد رہے کہ اس بائیک پر پورے سوشل میڈیا کی جانب سے قیاس آریائیاں کی جا رہی ہیں اور  جاپانی سائنسدانوں کی اس کاوش کو صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

 

کمپنی کے سی ای او   کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایک  ہوور بائیک ماڈل جاپانی مارکیٹ میں فروخت کیلئے موجود ہے ۔

 

تاہم 2023 میں امریکا میں پیش کی جانے والی یہ بائیک ماضی میں متعارف کرائی جانے والی ہوور بائیک سے چھوٹی ہے۔

 

سی ای او کومٹسو کے مطابق ابتدائی طور پر بائیک کی موجودہ قیمت 7لاکھ 77ہزار ڈالر ہے جسے مستقبل میں کم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

 

واضح رہے کہ امریکا میں اس سے قبل ایک بائیک متعارف کروائی گئی تھی تاہم  مارکیٹ میں  اس بائیک کو اتنی توجہ نہیں ملی جس کے باعث  اس بائیک کا زیادہ رجحان نہیں  بڑھ سکا ۔

 

مزید پڑ ھیں : خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس، زراعت، اور ریسکیو کے شعبوں میں ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کروادی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+