چینی سائنسدانوں نے 10 منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک ایجاد کرلیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : چینی  سائنس دانوں نے ایک ایسا ماسک تیار کیا ہے جو 10  منٹ کے اندر کورونا وائرس کی  نشاندہی کر سکتا ہے ۔

 

 نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انتہائی حساس فیس ماسک اس وائرس کی ہوا میں نشان دہی کر کے ماسک پہننے والے کو افراد کو ان کے موبائل فون میں موجود ایپ کے ذریعے آگاہ کر دیتا ہے ۔

 

خیال  رہے کہ کورونا وائرس کے علاوہ ماسک میں سوائن فلو اور برڈ فلو کی تشخیص کی بھی صلاحیت ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے  : چینی  ڈاکٹر یِن فینگ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا  کہ گزشتہ مطالعے میں بتایا گیا تھا کہ فیس ماسک بیماری کے پھیلنے کے امکانات کو کم کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ماسک بنانا چاہتے تھے جو ہوا میں موجود وائرس کی موجودگی سے آگاہ کرے اور ماسک پہننے والے کو خبردار کرے تا کہ ہر فرد اپنے تحفظ کو یقینی بنا سکے ۔

 

مزید پڑ ھیں : اسرائیل میں پہلی بار عالمی ادارہ صحت کی کانفرنس کا انعقاد ،53 ممالک کی شرکت

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+