گوگل نے پاکستانیوں کیلیے 15 ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:گوگل نے پاکستانیوں کے لئے روزگار کی راہیں ہموار کردیں، اگر ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کر لی جائیں تو آنے والے دنوں میں بہت سے فارغ طلبہ وطالبات اور بے روزگار گھر بیٹھے پیسہ کمائیں گے۔ گوگل نے 15 ہزار پاکستانیوں کو سرٹیفکیٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

گوگل نے کیریر سرٹیفکیٹس متعارف کروائیں ہیں جس سے پاکستانیوں کو مہارتیں سیکھنے میں لچک فراہم ہوگی۔ اور وہ ڈیجیٹل سکلز حاصل کرنے کے بعد پیسے کما سکیں گے۔ واضح رہے کہ ہم ڈیجیٹل سکلز حاصل کرنے کے بعد ملکی معیشیت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں اور گھر بیٹھے کام  بھی کر سکتے ہیں۔

 

موجودہ دور اور آنے والا دور انٹرنیٹ کا ہے بہت سے لوگوں کا رجحان اس طرف بڑھ رہا ہے لیکن گوگل نے یہ قدم اٹھا کر ہمارے لئے روزگار میں اور بھی آسانی ہیدا کی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:گوگل نے اپنے مقامی پارٹنر انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ اور آگنائٹ کے ذریعے اسکالرشپس کا آغاز کرکے معیشیت کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔ اس میں تعلیمی ادارے اور انڈ سٹری پارٹنزز شامل ہونگے۔

 

الفا بیٹا کی ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اگر مکمل طور پر ہم ڈیجیٹل سکلز سے فائدہ حاصل کریں تو آئندہ آنے والے سالوں میں ہم اپنی معشیت کو بہت اوپر تک لے جا سکتے ہیں۔ ایک رہورٹ کے مطابق ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی 2030 میں7َ۔59 ڈالر تک سالانہ کی معشیت پیدا کر سکتی ہے۔

 

پاکستان کے آئی سی ٹی کے سیکٹر نے کافی ترقی حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ اس کے برآمدات میں 5 ارب امریکی ڈالر میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ اس میں بہت سے مرد اور خواتین کام کررہے ہیں جس میں سے 2 لاکھ تک خواتین کی تعداد ہے۔

 

روزی۔پی۔کے پر بھی سب سے زیادہ آسامیاں آئی سی ٹی میں پائی جاتی ہیں۔ گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر پاکستان ،بنگلہ دیش اور سری لنکا کے فرحان قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں گوگل ود گر کے ذریعے ان سرٹیکفکیٹس کا اعلان کرتے ہوئے اچھا اور فخر محسوس ہورہا ہے۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے:ان سرٹیفکیٹس کو حاصل کرنے کے بعد نہ صرف طلبہ طالبات بلکہ استاتذہ اور بے روزگار افراد حاصل کر سکیں گے۔ان سکلز کو حاصل کرنے کے بعد ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ترقی حاصل کر سکیں گے۔

 

مزید پڑھیں: آئی فون 14 پرو استعمال کرنے والےصارفین کو کس خرابی کا سامنا ہورہا ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+