پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے 11 لاکھ سے زائد غیر قانونی اور اداروں کے خلاف منفی مہم چلانے والے اکائونٹس کو بند کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(پی۔ٹی-اے) نے 11 لاکھ سے زائد ان آکاونٹس کو بلاک کر دیا جوسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد اور اداروں کے خلاف منفی مہم چلارہی تھیں۔

 

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آے کو فیس بک، ٹک ٹاک،یوٹیوب اور لائیکی کے خلاف12 لاکھ شکایات موصول ہوئیں جن میں سے سب سے زیادہ شکایات فیس بک کی موصول ہوئیں دستاویز کے مطابق فیس بک کی 1 لاکھ 34 ہزار شکایات محسوس ہوئیں۔

 

نیوز ٹوڈے :پی ٹی اے نے ان آکاونٹس کو بلاک کیا اس کے علاوہ ٹک ٹاک پر بھی غیرقانونی مواد کے خلاف65 ہزار 122 شکایات ملیں ان اکاونٹس میں سے 63 ہزار غیر اخلاقی مواد کو ختم کردیا گیا۔اس کے علاوہ ٹوئٹر کے خلاف بھی شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 50 فیصد مواد کو ہٹا دیا گیا اور بہت سے لنکس کو بلاک کردیا گیا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:ان لنکس میں 31 ہزار 860 لنکس کو بلاک کردیا گیا۔اس کے علاوہ یوٹیوب سے بھی 36 ہزار ویوڈوز کو ہٹایا گیا اور لائیکی پر بھی 900 سے زائد لنکس کو بلاک کردیا گیا۔

 

مزید پڑھیں: ٹرانسجینڈر ایکٹ : تحریک لبیک نےٹرانسجینڈر بل کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+