وزیر خزا نہ مفتاح اسماعیل اپنے عہدے سے مستعفی ، اسحاق ڈار کی 5 سال بعد وطن واپسی ،کیا ہو گا ملک کا معاشی مستقبل؟
- 26, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : مسلم لیگ کے رہنماء اور پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استعفیٰ پیش کردیا ہےجبکہ دوسری جانب ان کے استعفے کے بعد سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ نامزد کردیا گیا ہے۔
نیوز ٹوڈے : خود ساختہ جلاوطنی کے بعد آج وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان واپس آئینگے جس کے بعد ان کے عہدہ سنبھالنے کا عمل شروع کیا جا ئے گا ۔
واضح رہے کہ محمد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس ہوا۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفٰی قائد محمد نوازشریف کو پیش کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کےقائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استعفی منظور کر کے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کیلئے نامزد کر دیا۔
یاد رہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا اور اس میں بہتری پیدا کرنے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ کے قائد محمد نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کاوشوں پر داد دی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : لند ن میں ہونے والے اس اجلاس میں موقف اختیار کیاگیاکہ سابق حکومت کی جانب سے پیدا کی ہوئی معاشی تباہی کا نقصان حا لیہ حکومت کو اٹھانا پڑ رہا ہے ۔
اس سارے عمل پر عوام کی جانب سے سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا اسحاق ڈار پاکستان واپس آکر ڈگمگاتی ہو ئی معیشت کو سنبھال سکیں گے یا پھر اس دفعہ بھی صرف وعدے اور لاروں کی سیاست جاری رہے گی۔
مزید پڑ ھیں : عمران خان نے حقیقی آزادی کی تحریک ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا
تبصرے