پاکستان کے 5000 طالبات کی ٹریننگ کے لئے جرمنی کی آئی ٹی کمپنی نے پاکستا ن میں سافٹ وئیرڈویلپمنٹ ہاوس بنانے کا اعلان کیا
- 26, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:بدھ کے روز جرمنی کی مشہور آئی ٹی کمپنی جرمن سافٹ وئیر کارپوریشن ایس اے پی نے پاکستان میں 5000 طلبہ وطالبات کی ٹریننگ کے لئے سافٹ وئیر ڈوییلپمنٹ ہاوس قائم کرنے کا اعلان کیا۔
اس وقت ایس اے پی پاکستان کے نجی و سرکاری شعبوں میں معروف پاکستانیوں کپمنیوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں حل فراہم کر رہی ہیں جس سے اعلی ترقی حاصل کر سکیں۔بڑی کمپنیاں ایس اے پی کے ساتھ کام کررہی ہیں جیسے سسٹمز لیمیٹڈ،آئی بی این ،سیمنز اور اس کے علاوہ بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔
نیوزٹوڈے:ایس اے پی کنٹری مینجمنٹ ثاقب احمد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی پاکستان میں قیام کے لئے ریگولیٹری منظوری کے عمل سےگزر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم اگلے سال تک اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے بھی منظوری حاصل کر لیں گے اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ ٹیکسوں کی ادائیگی میں بھی چھوٹ نہیں مانگے گی اور مکمل ٹیکس ادا کرئے گئ۔
ثاقب احمد نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کمپنی نوکریوں کی سہولت بھی فراہم کرئے گی۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی ڈیججیٹل حل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار کو بھی فروغ دے گی۔
ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے بہترین طریقوں کو اپنانا ہوگا اور سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ ہاؤس اس میں ہماری مدد کرئے گا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:انہوں نے مزید ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایس اے پی ہر سطح پرسکیورٹی کو کنٹرول کرتا ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام معلومات پاکستان میں رہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں تیز ترین انٹر نیٹ سروسز کا جلد آغاز متوقع ،21 ارب مالیت کے پراجیکٹ کی منظوری
تبصرے