انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک تکمیل کے بعد 15 ہزار آئی ٹی ماہرین کو روزگار مہیا کرئے گا، جانیے خبر کی تفصیل

 بریکنگ نیوز ٹوڈے:اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک تکمیل کے بعد 15 ہزار آٹی کے ماہرین کو روزگار مہیا کرئے گا۔

 

پارک کی سنگ بنیاد چک شہزاد میں 6 مئی کووزیر آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے رکھی جن کا مقصد ڈیجیٹل ویژن کو پورا کرنا ہے۔وزارت آئی ٹی کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ یہ منصوبہ 30 مہینوں میں مکمل ہوگا اس کی ٹوٹل لاگت 72۔13 ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:یہ پارک نہ صرف ائی ٹی سیکٹر میں کام کرئے گا بلکہ ٹیکنالوجی کی فراہمی کی سہولت بھی میہا کرئے گا۔ٹیکنالوجی کی کمرشلائزیشن کو کنٹرول کرئے گا تیسرے درجے کی تعلیم اور اور پیداوار کو جوڑے گا تحقیق اور ترقی کو فروغ دے گا۔

 

پارک کا رقبہ 66883 مربع میٹر ہوگا جس میں 12 منزلہ 2 تہہ خانے اور گراؤنڈ فلورہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارک کو ایگزم بینک ،کوریا کی مالی معاونت آئی ٹی کمپنیوں کے لئے  جدید ترین انفراسٹرئکچر اور جدید سہولیات کے ساتھ قائم کیا جائے گا۔

نیوز الرٹ ٹوڈے:اسی طرح کا آئی ٹی پارک جلد کراچی میں بھی قائم کیا جائے گا۔

 

مزید پڑھیں: پاکستان کے 5000 طالبات کی ٹریننگ کے لئے جرمنی کی آئی ٹی کمپنی نے پاکستا ن میں سافٹ وئیرڈویلپمنٹ ہاوس بنانے کا اعلان کیا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+