ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 2 کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈز جرمانہ عائد ہونے کے امکانات،جانئے خبر کی تفصیل۔۔

بریکنگ نیوز ٹوڈے:ٹک ٹاک جو دنیا میں مقبول ترین ایپ ہے جس کی مدد سے وڈیو شیر کی جاتی ہیں، اس پر 2 کروڑ70لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔بچوں کی پرائیوئسی کی حفاظت نہ کرنے پر اور برطانیہ میں پروٹیکشن لا کی

خلاف ورزی کی وجہ سے جرمانہ ہونے کے امکانات ہیں.

 

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے انفارمیشن کمشنر آفیس کی جانب سے سوشل میڈیا کمپنی کو ایک نوٹس آف انٹینٹ جاری کیا گیا ہے  جس کے بعد جرمانہ ہونے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔

 

کمپنی مناسب اور شفاف ڈیٹا کو پرموٹ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

 

اس ایپ نے بغیر کسی قانونی بنیادوں کے اسپیشل کیٹگری کے ڈیٹا کو آگے بڑھایا۔

 

 نیوز ٹوڈۓ:اس نوٹس کے مطابق 2018 کی مئی سے لے کر 2020 کی جولائی تک ٹک ٹاک نے کمر عمر بچوں  یعنی 13 سال سے کم عمر بچوں کی معلومات کو ان کے والدین کی مرضی کے بغیر ان کے کانٹینٹ کو آگے بڑھایا۔

 

ٹک ٹاک سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپ ہے جس کا استعمال دنیا کے بہت سے لوگ کرتے ہیں۔اس کا استعمال ایک ارب سے زیادہ لوگ کرتے ہیں۔اس ایپ کو اس کی آمدنی کے 4 فیصد تک جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:جان ایڈورذز جو انفارمیشن کمشنر ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بچے سوشل میڈیا کے تجربے سے گزریں لیکن اچھے اور مناسب مواد کے ساتھ یہ سب ہونا چاہیے ۔

 

مزید پڑھیں: وٹس ایپ کے ملٹی ڈیوائس فیچرکو محدود کرنے پر کام جاری، جانئے خبر کی تفصیل۔۔

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+