ننھی بچی نے آئی او ایس ایپ تیار کرلی، ایپل کے سی ای او کی تعریف، جانیں خبر کی تفصیل۔
- 29, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوزٹوڈے:ایپل کے سی ای اوٹم کک نے ننھی بچی کی آئی او ایس ایپ تیار کرنے پر اس کی تعریف کی جبکہ کہ اس نے بتایا یہ ایپ تیار کرنے والی سب سے کم عمر بچی ہے۔
ہنا محمد رفیق جو دبئی میں رہتی ہے اس نے ایک ایسی ایپلیکیشن تیار کی ہے اس کا نام حناس رکھا ہے جس کی مدد سے والدین اپنے بچوں کو بعد سنانے کے لئے کہانیاں ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
نیوزٹوڈے:گلف نیوز کے مطابق اس نے سی ای او کو ای میل کی جس کے بعد سی ای او نے اس کی تعریف کی۔ ہانا کی ایپ میں بچوں کے لئے بہت سی کہانیاں موجود ہیں۔ اس نے یہ ایپ اس وجہ سے تیار کی کہ آج کل کے مصروف
دور میں والدین کے پاس بچوں کے لئے وقت اور توانائی موجود نہیں ہے.
جب اس نے یہ ایپ تیار کی تو اس کی عمر 8 سال تھی۔ اس نے بتایا کہ مجھ دس سال کی عمر میں اس سے متعارف کروایا گیا تھا۔ اور میں نے10000 کوڈنگ لائنز کو اپنے ہاتھ سے لکھا اس نے بتایا کہ میں نے کوڈنگ کے لئے کسی
تیسرے ذرائع کا استعمال نہیں کیا۔
ٹائمز رپورٹ کے مطابق اس کے والدین نے بتایا کہ وہ سورہی تھی جب انہوں نے ٹم کک کا پیغام پڑھا اور وہ سن کر اچانک اٹھ گئی عموما وہ اٹھنے میں وقت لیتی ہے۔
نیوزالرٹ ٹوڈے:ٹم کک نے کہا کہ میں تمیں متاثر کن کامیابی پر مبارکبا دیتا ہو اس پر کام جاری رکھوآپ مستقبل میں بہت حیرت انگیز کام کریں گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا ڈیجیٹل دنیا کا خواب پورا ہونے کو ہے، 5جی ٹیکنالوجی کا منصوبہ تیار،جانیے خبر کی تفصیل
تبصرے