اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس مقدمے میں مریم نواز کو بری کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کو ایون فیلڈ کے مقدمے میں سماعت کے بعد بری کر دیا۔

 

نیوز ٹوڈے : ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی  کی جانب سے کی گئی ۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے واضح رہے کہ مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی 7 سال قید کی سزا ختم کر دی ہے ۔

 

دوسری  جانب اسلام آباد ہائی کورٹ  نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 1 سال قید کی سزا بھی  ختم کر دی ہے ۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ احتساب عدالت نےجولائی 2018ء کوعام انتخابات سے قبل مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

اس حوالے سے ن لیگ ارکان مریم نواز کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور سب کی جانب سے ان کے ساتھ کئے گئے سلوک پر اظہار یکجہتی بھی کیا جا رہا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : کیاآ ڈیو لیکس کے بعد عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ بے نقاب ہو جائے گا ؟

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+