ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی چینل سی این این کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے  : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف  امریکی چینل' سی این این' کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے ۔

 

 نیوز ٹوڈے : ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 475 ملین ڈالر  کا ہرجانہ  بھی طلب کرلیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ انہوں  نے دیگر میڈیا گروپس کے خلاف بھی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔


دوسری جانب سابق امریکی صدر کا الزام ہے کہ سی این این ان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث تھا اور انہیں ہٹلر سے تشیبہ دینے کی کوشش  میں ان کی مقبولیت  کو کافی نقصان پہنچایا گیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ منفی خبریں پھیلائیں اور بدنام کیا تاکہ انہیں سیاسی طور پر ناکام کیا جاسکے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی مخا لفت کر کے دوسری سیاسی جماعت  کو   اسپورٹ کیا  جاتا رہا ہے ۔

 

یاد رہے کہ امریکا میں ایک طویل عرصے سے بحث جاری ہے جس میں اکثر اوقات ذکر ہو تا ہے کہ  سی این این ڈیموکریٹس اور فوکس نیوز ریپبلیکنز کو اسپورٹ کرتا ہے ۔

 

مزید  پڑ ھیں : رمضان قادروف نے اپنے تینوں بیٹوں کو جنگ کے میدان میں اتار کر پیوٹن سے وفاداری کی حد پار کر دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+