فضائی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئےپاکستان میں جدید نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
- 04, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:فضائی ٹریفک کوکنٹرول کرنے کے لئےسول ایوی ایشن نے جدیدائیر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیوز ٹوڈے:تفصیلات کے مطابق اس پر کام کرنے کے لئے جدید اقدمات جاری ہیں،اب ائیر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو نصب کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ یہ سسٹم طیاروں کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد فراہم کرئے گا۔
اس کے علاوہ سی اے اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں ائیر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دی گئی۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:سی اے اے کا کہنا ہے کہ پہلے موجودہ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی پر کام کیا جائے گا اور ان کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ٹینڈز بھی طلب کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹوئٹر کا نیا فیچر متعارف، فل اسکرین وڈیو فیڈ کا اضافہ،
عائشہ ظفر
تبصرے