امریکی ڈالر نیچے، پاکستانی روپیہ اوپر ،ایک ڈالر 225 روپے کا ہو گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ  مسلسل جاری ہے  جبکہ دوسری جانب روپیہ کی قدر میں مزید اضافہ جاری ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : آج صبح کاروباری دن کے آغاز میں ہی ڈالر سستا ہوا جس کے نتیجے میں روپے کی قدر مزید بڑھ  چکی ہے ۔

 

واضح رہے کہ انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر ایک روپے79 پیسے سستا ہو کر 225 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔


خیال رہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 1700 ارب روپے کمی واقع ہو ئی ۔

 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے سستا ہو کر 229 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

 

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 322 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41534 پر آ گیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ مہنگائی سے تنگ عوام اب کچھ حد تک مطمئن نظر آرہی ہے ، اگر چہ اس دورانیے میں مہنگائی پر کچھ خاص اثر  نہیں پڑا مگر  عوام کا کہنا ہے کہ اگر ڈالر اسی طرز سے نیچے جاتا رہا تو غریب آدمی کو کافی حد تک ریلیف مل سکتا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ایران سے پیاز درآمد ہونے کے باوجود پیاز کی قیمت میں کمی نہ آسکی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+