آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی وزیر دفاع اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ امریکی فوجی حکام کی جانب سے اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

 

آرمی چیف نے امریکی حکام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی مدد پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے فلوریڈا میں طوفان سے تباہی پر  یکجہتی اور افسوس کا اظہار بھی کیا ، جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان سیلاب جیسی نوعیت کی قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان پو بخوبی سمجھتا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے باہمی تعاون بہتر بنانے پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا اور حکمت عملی پر  بھی مشاورت  ہو ئی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کو حال ہی میں بد ترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہو ئے اور سینکڑوں  ہلاک ہو گئے ۔

 

مزید پڑ ھیں : آصف علی زردای کی طبعیت میں بہتری نہ آسکی، بیرونِ ملک لے جانے پر غور،

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+