طلبہ کے لیے سنہری موقع ،پاکستان میں سب سے بڑی ٹیک اینڈ فری لانسنگ کانفرنس کا 21 اکتوبر کو انعقاد ،

بریکنگ نیوزٹوڈے:پاکستان کی سب سے بڑی'' کنیکٹڈ پاکستان22'' ٹیک اینڈ فری لانسنگ کانفرنس 21 اکتوبر جمعہ کے روز یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشاء برکی روڈ لاہور میں منعقد ہوگی۔یہ تین روزہ کانفرنس یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشاءبرکی کیمپس میں منعقد ہوگی۔

 

اس کانفرنس میں 30 ہزار سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔اس کانفرنس میں تحریکی گفتگو،ورکشاپس، بیرونی سرگرمیاں،ا ور نیٹ ورکنگ کے مواقع پر بات ہوگی۔

 

نیوز ٹوڈے:اس کا مقصد صرف فری لانسرز طلباء اور کاروباری افراد کے لئے متاثر کن ماحول پیدا کرنا ہے۔جہاں ان کے سیکھنے کی صلاحتیں بہتر ہوسکیں۔اس کانفرنس میں جن اہم شعبوں پر توجہ دی جائے گی ان میں ای کامرس، ای بے، ایمزون، ایٹسی لاونج ،ایکسلریٹر فری لانسر لاؤنج، کنیکٹیڈ امپاور لاؤنج،کنٹینٹ کرئیٹرز لاؤنج اور گیم اینڈ ڈویلپمنٹ لاؤنج شامل ہیں۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے:اس کانفرس میں پروفیسر ڈآکٹر جاوید اقبال،ڈاکٹر محمد امجد ثاقب،مسٹر ایلکس برمن اور بہت سے مقررین کو مدعو کیا گیا ہے۔ 3 سو سے زائد مقررین کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ زندگی کے مختلف شعبوں کی آگاہی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

 

ملک کے نوجوانوں کو ٹرینرز،مختلف کمپنیوں کے سربراہ سے بات کرنے کا موقع ملے گا۔

 

اس کانفرنس میں موٹیویشنل سیشنز کے علاوہ تفریحی سرگرمیوں پر بھی بات ہوگی۔اس میں لائیو تھیٹر،صوفی موسیقی،کامیڈی، ٹیک اسٹار اور کرکٹ مانیا نائٹ شامل ہے۔

 

مزید پڑھیں: فری لانسرز نے ڈالر کے حالیہ بحران کے دوران بیرونِ ملک 3 سے 4 بلین ڈالر بچائے، شوکت ترین

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+