ٹویٹر نے بلیو سبسکرائبر کے لئے ایڈٹ بٹن متعارف کروا دیا

بریکنگ نیوزٹوڈے:سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی ٹوئٹر نے ایڈٹ کے بٹن کو رول آؤٹ کردیا، ٹویٹر نے اپنے بلیو سبسکرائیبر کے لئے اس کا آغاز کردیا ہے اور یہ  کینڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بلیو سبسکرائیبر کے لئے ہے لیکن جلد ہی اس کا آغاز امریکہ میں بھی کیا جائے گا۔

 

نیوز ٹوڈے:منتحب شدہ ممالک سے پوسٹ کرنےوالے  بلیو سبسکرائیبر پوسٹ کرنے کے بعد  30 منٹ تک اس میں ترمیم یعنی تبدیلی کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے متعلق حدود کا استعمال اس با ت کو یقینی بنانا ہے کہ صارفین آپشن کا غلط استعمال نہ کریں اور غلط معلومات کو نہ پھیلائیں۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے:ٹوئیٹر ایک ٹائم شدہ اسٹیمپ دکھائے گا تاکہ صارفین کو یہ بتایا جا سکے کہ اس میں ترمیم کی گئی گی اورٹویٹ کے ساتھ پنسل کا آئیکن ہوگا جس سے یہ ظاہر ہوگا کہ اس میں ترمیم کی گئی ہے۔

 

مزید پڑھیں: طلبہ کے لیے سنہری موقع ،پاکستان میں سب سے بڑی ٹیک اینڈ فری لانسنگ کانفرنس کا 21 اکتوبر کو انعقاد 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+