فوج کو سیاست سے دور رکھا ، ملک کی بہتری کے لیے کام کیا ، مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائوں گا ، جنرل قمر جاوید باجوہ
- 05, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا ،انہوں نے کہا کہ فوج نے خود کو سیاست سے دُور رکھا ہے، انہوں نے مزید واضح کیا کہ دو ماہ بعد عہدے کی پوری ہونے پر ریٹائرہو جاؤں گا۔
نیوز ٹوڈے : واشنگٹن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عہدے کی مقررہ مدت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ماہ بعد مدت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ لے لوں گا ۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج نے خود کو سیاست سے دُور رکھا ،انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو مشکلات سے نکالنے کا حل صرف معیشت کی مضبوطی ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والوں کی پذیرائی کی اور عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اس وقت مشکلات کا شکار ہے ،عالمی برادری بڑھ چڑھ کر پاکستان کی مدد کرے تا کہ پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے ۔
مزید پڑ ھیں : ریجیم چینج،امریکی سازش ، عثمان بزدار اور کئی معاملات میں حیران کن انکشافات
تبصرے