کپتان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف،عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک
- 07, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان میں آج کل آڈیو لیکس کا ٹرینڈ عروج پر ہے ، جس میں نمایاں سیاستدانوں کی کالز لیک کی جا رہی ہیں ، آج عمران خان کی ایک اور آڈیو کال لیک ہو ئی جس میں ان کے خلاف کئی انکشافا ت ہو ئے ۔
نیوز ٹوڈے : عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ایک آڈیو کال لیک ہو ئی جس میں وہ اپنے پارٹی کے لوگوں سے دوسری پارٹی کے ایم این اے خریدنے کی بات کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ دوسری جانب فون کال پر موجود شخص کا سراغ ابھی تک نہیں لگایا گیا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : اس آڈیو لیک میں سنا جا سکتا ہے کہ عمران خان کہ رہے ہیں کہ اگر 5 ایم این اے ہم توڑ لیتے ہیں تو گیم ہمارے ہاتھ میں آ سکتی ہے ، عمران خان کا ہی بھی کہنا تھا کہ ان 5 ایم این اے کی بڑی اہمیت ہے اور ان کو توڑنا بہت ضروری ہے ۔
آڈیو کال میں سنا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے کہا عوام اس وقت الرٹ ہے اور وہ ہماری جیت کے لیے پر عزم ہے لہٰذا کوئی بھی حربہ استعمال کر کے ہم نے ان کے ایک ایک ایم این اے توڑنے ہیں ۔
مزید پڑ ھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس مقدمے میں مریم نواز کو بری کر دیا
تبصرے