تحریکِ انصاف کے رہنماء اسد عمر نے سائفر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا
- 07, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : تحریکِ انصاف کے سینئر رہنماء اسد عمر نے امریکا کی جانب سے آ ئے گئے سائفر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : رہنماء تحریک انصاف اسد عمر نےحال ہی میں ایک پریس کانفرنس کی ،انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی پریشانی عوام کے سامنے آ چکی ہے ۔
اسد عمرنے بیان دیاکہ ن لیگ نے فیٹف بل کی مخالفت کی، غداری آپ نے کی تھی جس کا ریکارڈ قومی اسمبلی میں آج بھی موجود ہے۔
اسد عمر نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ ایک سروے میں واضح ہوا کہ عمران خان اورپی ٹی آئی سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں سر فہرست رہے ہیں ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : اسد عمر نے طنزیہ طور پر ن لیگی ارکان پر جملے بھی کسے اور کہا کہ ن لیگ اور پاکستان کا انٹرسٹ دو علیحدہ چیزیں ہیں اور ن لیگ نے ہمیشہ پاکستا ن پر اپنے مئوقف کو ترجیح دی ہے ۔
مزید پڑ ھیں : فوج کو سیاست سے دور رکھا ، ملک کی بہتری کے لیے کام کیا ، مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائوں گا ، جنرل قمر جاوید باجوہ
تبصرے