ورلڈ بینک سندھ کی تعمیر کے لئے110بلین دے گا،

بریکنگ نیوز ٹوڈے:سندھ میں سیلاب  کی تباہ کاریوں کے پیش نظر عالمی بینک صوبائی حکومت کو سیلاب زدگان  کے گھروں کی تعمیر کے لئے 110 بلین دے گا۔

 

صوبہ سندھ کے وزیرِ اطلات شرجیل میمن  نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے صوبائی حکومت کو مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:سندھ میں اتوار کو آرکائیوز میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پورے اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔

 

اس کے علاوہ عالمی بینک نے حالیہ طوفانی بارشوں سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے چھ ارب روپے دینے کا بھی وعدہ کیا ہے اس کے علاوہ  سندھ اپنے وسائل سے سات ارب خرچ کرئے گا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:اس کے علاوہ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پچاس فیصد سے زیادہ پانی نکال لیا گیا ہے۔  

 

انہوں نے مزید کہا کہ کافی محکمے پانی نکالنے میں دن رات محنت کر رہے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: پاکستان انجینرنگ کونسل کےڈیٹا کے مطابق پاکستان میں 3لاکھ 41 ہزار انجینرز ہیں،

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+