وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لیے امریکا روانہ ہو  چکے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے ک وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی امریکا روانگی سے متعلق وزارتِ خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ۔

 

وزیرِ خزانہ واشنگٹن میں بریٹن ووڈ انسٹی ٹیوشنز (بی ڈبلیو آئیز) کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

 

اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف حکام سے  آن لائن  ملاقات کی تھی۔ملاقات کے دوران  اسحاق ڈار نے سیلاب سے انفرااسٹرکچر اور فصلوں کے نقصانات  سے ہونے والی تباہی کا ذکر کیا ۔

 

اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ حکومت کا مقصد اسٹرکچرل مسائل حل کرنا ہے۔

 

انہوں نے آئی ایم ایف حکام کو واضح کیا کہ اسٹرکچرل مسائل کے حل سے پاکستان مالیاتی خسارہ ختم کر کے  مستقبل میں ترقی کی طرف گامزن ہو سکتا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے پروگرام کی شرائط پر نظرِ ثانی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا،انہوں نے  کہا کہ پاکستان عوام اس وقت قدرتی آفات کے باعث بہت مشکلات کا شکار ہے ،لہٰذا  عالمی برادری کو اس وقت پاکستان کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ورلڈ بینک سندھ کی تعمیر کے لئے110بلین دے گا،

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+