کراچی دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والا شہر بن گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان میں منشیات تک رسائی میں تاریخی  اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے ،جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی اس معاملے میں سر فہرست ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق  پاکستان بھر  میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد 67 لاکھ جبکہ منشیات استعمال کرنے کےعادی افراد کی تعداد 20 لاکھ  تک جا پہنچی ہے ۔

 

واضح رہے کہ منشیات فروش طالب علموں کو منشیات کا عادی بناتے ہیں اورباآسانی منشیات کی فراہمی طالبعلموں میں منشیات کے پھیلاؤ  کئی حد تک بڑھا رہی ہے ۔

 

یاد رہے کہ منشیات کا بطور تفریح استعمال ہمارے معاشرے میں  منشیات کے پھیلاؤ کا سبب  بن رہا ہے ۔

 

اس سے قبل حکومتی اداروں کی طرف سے بھی رپورٹ جاری کی گئی کہ پاکستان  میں منشیات کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے جس میں کراچی سر فہرست ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :کراچی میں موجود ایک ری ہیبلیٹیشن سینٹر کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد علی رؤف کا کہنا ہے کہ نیویارک کے بعد کراچی دنیا میں سب سے زیادہ منشیات کا استعمال کرنے والا شہر ہے اور چرس سب سے زیادہ استعمال ہونے والا نشہ  بنتا جا رہا ہے۔

 

مزید پڑ ھیں  : اضافی بل سے بچنے کے لیے کے الیکٹرک کا صارفین کو اہم مشورہ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+