چین میں ایک ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ، ملک بھر میں لاک ڈائون نافذ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : چین میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد  نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی  میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، چین کے مختلف صوبوں میں دوکورونا کے ویرینٹ منظر عام پر آئے ہیں ۔

 

 واضح رہے کہ اومی کرون ویرینٹ کی نسبت یہ دونوں ویرینٹ زیادہ شدید اور تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت  کے حامل ہیں۔  

 

خیال رہے کہ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے 12 اکتوبر کو گزشتہ روز 1,760 نئے کورونا کیسز سامنے آنے کی اطلاع دی ہے،رپورٹ کے مطابق یہ کیسز بیجنگ، شنگھائی، شینزین اور ژیان جیسے شہروں میں موجود ہیں ۔

 

دوسری جانب مغربی ممالک میں کورونا ایک مرتبہ پھر زور پکڑنے لگا  ہے جس کے باعث عوام کو  سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت  اومی کرون ویرینٹ کے بعد اس ویرینٹ کے پھیلنے کی تنبیہہ کر چکا ہے ، عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا  کہ یہ ویرینٹ پچھلے ویرینٹس کی نسبت زیادہ تیزی سے لوگوں میں پھیل سکتا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں: کروناوائرس کے بعد ایبولا وائرس کا بھی پاکستان آنے کا خدشہ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+