جیل جانے سے نہیں ڈرتا، جان تک دینے کے لیے تیار ہوں،عوام بھی حقیقی آزادی کے لیے تیار ہو جائے،عمران خان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں عوام کو  بہت جلد کال دینے والا ہوں اور سب سے آگے میں خود ہوں گا، جیل تو کیا جان دینے کے لیے بھی تیار ہوں،یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران  خان اپنے بیانات سے حکومت کو تنبیہہ کر چکے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم پاکستان  عمران خان نے کہا کہ  میں عوام  کو حقیقی آزادی کے لیے تیار کرنے جگہ جگہ جا ئوں گا۔

 

جسلے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ آزادی ملتی نہیں چھیننی پڑتی ہے، چوروں اور امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کیا گیا جو اپنے سارے کرپشن کے کیسز ختم کررہے ہیں اور اداروں کو اپنے مفادات کی خاطر استعمال کر رہے ہیں ۔

 

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ  نواز شریف ہر مشکل وقت میں باہر چلا جاتا ہے، بزدل انسان کبھی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا وہ نواز شریف بن جاتا ہے، انہوں نے ن لیگی ارکان پر طنزیہ جملے بھی کسے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دو قانون ہیں ایک امیر  کا اور ایک غریب کا، امیر کا  جس طرح دل کرتا ہے وہ قانون کو  اسی طرح استعمال کرتا ہے،یہی وجہ ہے کہ ملک کی تاریخ میں کبھی  غریب کو انصاف نہیں ملا۔

 

مزید پڑ ھیں : عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کا نیا پارٹی سانگ ریلیز کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+